ملتان( نمائندہ خصوصی ) ریسکیو 1122 ملتان نے تین سالہ بچے احسان کو 20 فٹ گہرے بور سے باحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 12 بج کر 58 منٹ پر کال موصول ہوئی کہ ایک گھر میں الیکٹرک واٹر پمپ لگانے کے لئے بور کی تیاری کی جا رہی تھی جس کی گہرائی تقریبا پندرہ سے بیس فٹ تھی اس میں کھیلتے ہوئے ایک بچہ گر گیا ہے۔ حادثہ فضل ماڈل بہاولپور روڈ پر ایک گھر میں پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم صرف چھ منٹ کے رسپانس ٹائم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور تقریبا دو گھنٹے کی انتھک پیشہ ورانہ کوششوں کے بعد ریسکیو ٹیم بچے کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہو گئی ۔ بچے کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔