وہاڑی، مسیحی برادری کی میتوں کے لیے قبرستان کم پڑگیا


وہاڑی(کرائم رپورٹر  )وہاڑی میں مسیحی برادری کی میتوں کے لیے قبرستان کم پڑگیا۔شرقی کالونی قبرستان میں تدفین کے لیے شدید مشکلات کا سامنا۔قبرستان میں بہت قریب قریب قبریں بنانی پڑی ہیں اور اب اس طریقے کے باوجود مسیحی قبرستان مکمل طور پر بھر چکا ہے خدانخواستہ موت کی صورت میں گھمبیر اور سنگین مسائل کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے اس بارے  قبل ازیں بھی متعلقہ حکام کو مطالبات پیش کیئے پاسٹر ممتاز ساون،پادری نوید اختر،پادری سلمان کیلون،کونسلر عمانیویل ساون نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور حقائق کے مطابق مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن