چولستان جیپ ریلی کے انتظامات جلد مکمل کئے جائیں: عرفان کاٹھیا


بہاول پور (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ 17ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے تمام انتظامات شاندار انداز میں مکمل کئے جائیں۔ اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اپنا کردار ادا کریں۔ وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر میڈیکل کیمپ اور ریسکیو 1122کے کیمپس قائم کئے جائیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 8فروری کو ڈی ایچ اے میں افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔ 9فروری کو دلوش اسٹیڈیم کے مقام پر چیمبر آف کامرس، اسلامیہ یونیورسٹی، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹریڈ فیئر قائم کیا جائے گا۔ 9فروری کو گاڑیوں کی انسپکشن ہو گی، موٹر بائیک ریس ہو گی۔ 10فروری کو کوالیفائنگ رائونڈ ہو گا اور اسی روز ڈانسنگ ہارس، کیمل ڈانس، بھیڑ بکریوں کا ڈانس ہو گا۔ بعد ازاں ریسلنگ کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ 11فروری کو نیزہ بازی کا مقابلہ منعقد ہو گا اور میراتھن ریس ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...