بھارت کا سرمائی اولمپکس کی افتتاحی و اختتامی تقاریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

Feb 05, 2022


ملتان (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے چین میں آج سے شروع ہونیوالے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی و اختتامی تقاریب میں شرکت نہ کرنیکا اعلان کیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے سرحدی جھڑپوں میں شریک چینی فوجی کو سرمائی اولمپکس میں مشعل بردار بنانے پر بائیکاٹ کیا ۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت سرمائی اولمپکس افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شریک نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں