ساڑھی کیساتھ شرٹ پہننے  پر حرامانی کو تنقید کا سامنا


کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ حرا مانی کو ساڑھی کیساتھ ٹی شرٹ پہن کر ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حرا مانی ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے آنیوالے ڈرامے یہ نہ تھی ہماری قسمت کی تشہیر کیلئے ساتھی اداکار منیب بٹ اور عائزہ اعوان کے ہمراہ شرکت کی۔ حرا مانی پروگرام میں ساڑھی کیساتھ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہن کر شریک ہوئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن