افغانستان میں موجود انسانی بحران امن کیلئے خطرہ، دنیا مدد کیلئے آگے بڑھے، ماہرین

اسلام آباد (این این آئی) ماہرین نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں موجودہ انسانی بحران کے فوری حل کیلئے آگے بڑھے کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہو رہا ہے اوریہ پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرناک ہے۔ پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام افغانستان کی صورتحال کے پاکستان کی سلامتی پر اثرات کے حوالے سے منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی ممالک اپنے اپنے مفادات کی روشنی میں اس بات کا تعین کریں کہ مستقبل میں افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ کس طرح بات چیت کی جائے۔اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر ایاز وزیر نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملکی معاملات پر طالبان کی گرفت انکی حکمرانی کی قابلیت کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت طالبان حکومت کو درپیش بڑا مسئلہ انسانی بحران ہے۔ تاہم ناروے میں ہونے والے طالبان نمائندوں اور امریکی حکومت کے درمیان مذاکرات کے بعد دنیا نے افغان عوام کیلئے امداد بھیجنا شروع کر دی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن