نصیرآباد(نامہ نگار)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار پلیانی نے نوشکی اور پنجگور میں پاک فوج ایف سی کے کیمپوں پر دھشت گردوں کے حملے میں افسران اور جوانوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں نے نوشکی اور پنجگور میں ایک بڑا حملہ کیا جسے ہماری عظیم افواج نے ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں پاکستانی قوم ہماری حفاظت کے لیے قربانیاں دینے والی سکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد ہیدہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کرسکتے۔بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے میں اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔