سر سبز نصیرآباد کو بنجر بنانے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا:عرض محمد عمرانی

 ڈیرہ مرادجمالی( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف نصیر آباد کے سابق صدر معروف زمیندار وڈیرہ عرض محمد عمرانی نے کہاکہ محکمہ ایری گیشن نصیر آباد کے آفیسران نے منتخب عوامی نمائندوں کی ہدایت پر سیاسی روپ دھار رکھا ہے ہر دور میں باباکوٹ کے علاقوں سمیت ہمارے حامیوں کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے کسانوں زمینداروں کا زرعی پانی بند کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر ایری گیشن اور سیکرٹری ایری گیشن اپنے علاقے نصیرآباد سے تعلق رکھنے  والے ہونے کے باوجود ربی کی فصلات کیلئے پہلے پانی ملتا تھا اب وہ بھی بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے تحصیل باباکوٹ کے علاقوں میں لاکھوں ایکڑوں پر گندم کاشت ہوتی تھی اب گندم نہ ہونے کے برابر ہے اس کے باوجود گندم کیلئے پانی نہیں دیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ سر سبز نصیرآباد کو بنجر بنانے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...