کامونکی‘سادھوکے: محکمہ خوراک کی ملی بھگت ‘ آٹا بلیک میں فروخت ہو نے لگا

Feb 05, 2022

کامونکی+سادھوکے(نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) فلور مل مالکان حکومت پنجاب کی جانب سے سبز تھیلوں والا سبسیڈائز آٹا ہوٹلوں اور دکانداروں کو بلیک میں فروخت کر رہے ہیں 1100 والا سستا آٹا دکانوں پر 1200 سے 1300 روپے میں فروخت ہورہا ہے، بتایا گیا ہے کہ شہر و گردونواح میں فلور ملز مالکان  حکومت پنجاب کی جانب سے غریب شہریوں کے لئے ملنے والا سبسیڈائز آٹا جو سبز تھیلوں میں حکومت پنجاب کی مہر کے ساتھ پیک کیا جاتا ہیغریب عوام کو سستے داموں بیچنے  کی بجائے ہوٹل مالکان  اور کریانہ اسٹورز کو فروخت کر رہے ہیں،جنرل اسٹورز پر یہی آٹا 1200 سے 1300 روپے میں عوام کو دستیاب ہے، مقامی ہوٹلوں پر آٹے کے یہی تھیلے ٹرکوں میں لوڈ کر کے  پہنچائے جاتے ہیں جبکہ دوسری طرف فلور ملز کی فئیر پرائس شاپس پر آٹے کی خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کو آٹا ختم ہوگیا ہیکہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہیلوگوں کے مطابق اس دھندے میں فلور مل مالکان کے ساتھ محکمہ خوراک کے راشی اہلکار بھی ملوث ہیں۔

مزیدخبریں