کامونکی+سادھوکے(نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) ریسکیو 1122 نے اپنی اپلیکیشن لانچ کردی، عوام گوگل پلے اسٹور سے اس ایپلیکیشن کو ڈاون لوڈ کرکے ریسکیو1122سے رابطہ کرسکتے ہیں تفصیل کیمطابق ریسکیو 1122 نے اپنی اپلیکیشن لانچ کردی ہے جس سے متاثرہ کی لوکیشن خود بخود ریسکیو 1122 کے پاس چلی جائے گی اور ایمرجنسی کال کرنے والے بھی جائے حادثہ پر آنے والی ایمبولینس یا فائیر بریگیڈ کی گاڑی کی لوکیشن کو اپلیکیشن پر دیکھ سکیں گے کہ وہ کتنی دوری پر ہے۔