ننکانہ صاحب: مہنگائی میں ہوشر با اضافہ‘ دیہاڑی دار طبقہ مشکلات کا شکار

Feb 05, 2022

ننکانہ صاحب ( نمائندہ نوائے وقت) ننکانہ صاحب میں مہنگائی کا جن بے قابو،،اشیاضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ مہنگائی کے خاتمے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئی تبدیلی سرکار مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔نئے سال میں آئے روز پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں پسی عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ جبکہ عوامی سہولت کیلئے ننکانہ میں قائم سستا سہولت بازار خالی ہے۔اشیاء خوردنوش اور اشیا ضروریہ مزدور دیہاڑی دار طبقہ کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔ 

مزیدخبریں