لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے اجلاس میں گورودوارہ بھائی جو گا سنگھ کی از سر نو تعمیرات بارے بورڈ کی ٹیکنیکل برانچ کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بھا ئی جوگا سنگھ گورودوارہ کی بلڈنگ خستہ حالت ہے جو کسی بھی وقت گر سکتی اور جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ بورڈ کا اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمدکے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن رانا شاہد، ڈپٹی سیکر ٹری عمران گوندل ،پردھان سردار امیر سنگھ سمیت کمیٹی کے ملک بھر سے ممبران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عامر احمد کی جانب سے یاتریوں کی رہائش کیلئے ننکانہ صاحب میں 100 نئے کمروں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا گیا۔