شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و انجمن تاجران لنڈا مارکیٹ خادم حسین روڈ کے صدر میاں لطیف نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے عوام کوشدید مایوس کیا ہے تحریک انصاف کی حکومت کو برسر اقتدار آئے تین برس ہوچکے ہیں مگر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی ایک اقدام اٹھایانہیں جاسکا، حکمرانوں نے اپنے طور طریقے نہ بدلے تو مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کے مارے عوام حکمرانوں کے عالی شان محلوں کا گھیرا ؤ کریں گے اور انہیں دوبارہ سیاسی میدان میں اترنے بھی نہیں دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں لطیف نے کہا کہ ملک زوال اور عوام کسمپرسی کا شکار ہیں جب تک نااہل حکومتی ٹولے سے نجات نہیں ملتی ملک و قوم اسی تنزلی اور بدحالی کا شکارر ہیں گے،تبدیلی کے دعویداروں نے23 کروڑ عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے آٹا‘ چینی‘ گھی‘ سبزیاں و دیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں نے آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور گیس‘ بجلی کے بل عوام کیلئے موت کا پروانہ بن چکے ہیں۔
نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے عوام کو مایوس کیا:میاں لطیف
Feb 05, 2022