کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع کونسل ہال میں تقریب ‘ ریلی نکالی جائیگی: زاہد پرویز

ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی) ملک بھر کی طرح 5 فروری کوضلع ننکانہ میں بھی یوم استحکام کشمیر کے موقع پرخصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع کونسل ہال میں تقریب اوراحتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ نے 5 فروری یوم استحکام کشمیر کے موقع پر ہونیوالی تقریبات کے حوالے سے گفتگو کرتے کیا۔ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویزوڑائچ نے کہا کہ یوم کشمیر کے سلسلہ میں مرکزی تقریب صبح 11بجے ضلع کونسل ہال میں منعقد کی جائیگی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر گوردوارہ جنم استھان چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...