ملکی مسائل کا حل صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے: پروفیسرسعید کلیروی

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) ممتاز عالم دین پروفیسر محمد سعید کلیروی نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ مسائل کا حل صرف اور صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے ۔ انہوں نے کامونکی میں مولانا ارشد جاوید کی رہائش گاہ پر عوام اور علمائے کرام کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک خالصتاً اسلام کے نام سے حاصل کیا گیا اور ہماری بد قسمتی ہے کہ آج تک یہاں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پکا اور سچا مسلمان ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ کا خواہش مند ہے ۔ عوام جن مسائل میں گِر چکی ہے اور ملک میں چوریاں ، ڈاکے اور قتل جیسے سنگین جرائم کو روکنے کے لئے قرآن و سنت کا نفاذ ضروری ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...