گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سوشل ویلفیئر آفیسر گوجرانوالہ عمر رفیق نے کہا کہ ڈینگی آگاہی کے حوالے سے جامعۃ البنات ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ کے تعاون سے سیمینار کااہتمام کیاگیا اس موقع پر انہوں نے سیمینار کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور جامع کی انتظامیہ کے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ طالبات کے تعاون سے ہر گھر میں یہ پیغام پہنچ جائے کہ تھوڑی سی توجہ یا ذمہ داری سے ڈینگی جیسی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ میڈیکل انٹامالوجسٹ خالد اقبال انجم نے ٹیکنیکل سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ڈینگی کی بیماری ہماری اپنی ہی کو تاہیوں کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہمارے گھروں میں بہت سی ایسی جگہیں ہوتی ہیں جس میں فالتو پانی جمع ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش کی جگہ بن جاتی ہے۔
گوجرانوالہ: جامعۃ البنات میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے سیمینار
Feb 05, 2022