پیپلز پارٹی کی قیاد ت عوام کے ساتھ کھڑی ہے :حاجی فلک شیر

Feb 05, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیاد ت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی، تحریک انصاف اپوزیشن میں تھی تو اسکے سارے رہنما قوم کے سامنے ایسی رپوٹوں کی گردان کرتے نہیں تھکتے تھے جو سابق حکومتوں کی کارکردگی پرسوال اٹھاتی تھیں مگر آج برسر اقتدار آکر فارن فنڈنگ کیس سمیت حکومتی کرپشن کے تمام کیسوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر نے کہا کہ آنکھیں بند کرنے سے خطرات ختم نہیں ہوجائیں گے 99 فیصد عوام مہنگائی سے متاثر ہیں تمام غیر سرکاری سروے حکومت کو ناکام قرار دے رہے ہیں، پوری قوم حکمرانوں سے نالاں جبکہ وزراء صرف اور صرف وزیر اعظم کی مداح سرائی میں لگے ہیں وزراء کی فوج ظفر موج قومی خزانے پر بھاری بوجھ بن چکی ہے۔

مزیدخبریں