واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ شام میں امریکی آپریشن میں داعش کا سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی مارا گیا۔ داعش رہنما کی ہلاکت سے دنیا کو لاحق بڑا دہشتگرد خطرہ ٹل گیا۔ شام میں امریکی آپریشن کے حوالے سے اپنے بیان میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ آپریشن میں شہری ہلاکتوں کو کم کرنے کیلئے ہر ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔ انھوں نے کہا کہ داعش رہنما نے بزدلانہ قدم اٹھاتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑایا، امریکہ داعش پر دبا ئوبرقرار رکھنے کیلئے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
جوبیڈن
داعش پر دباو کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کام کریں گے،جو بائیڈن
Feb 05, 2022