متحدہ علماء بورڈ نے انتہاپسندی ختم کرنے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا: پرویز الٰہی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ نے ملک کے اندر فرقہ وارانہ تشدد اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے بھرپور اور نمایاں کردار ادا کیا۔ علماء عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کی رہنمائی کریں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علماء بورڈ کی تین سالہ کارگردگی سے آگاہ کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، متحدہ علماء بورڈ نے دینی خدمات پیش کرنے پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔ معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اتفاق رائے سے ہونے والی مذہبی قانون سازی کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے، ختم نبوت پر اتفاق رائے سے قانون سازی میں آپ کا کردار ان شاء اللہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے دور حکومت میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیاگیا۔
پرویز الٰہی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...