ذاتی پسند نا پسند سے با لآ تر ہو کر پارٹی سرگرمیوں کو کور کرنا ہو گا:شہزاد سعید چیمہ

Feb 05, 2022

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور الائیڈ ونگز کے انفارمیشن سیکرٹریز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پارٹی کا شعبہ اطلاعات لانگ مارچ میں ہراول دستے کا کردار ادا کریگا۔ ذاتی پسند نا پسند سے با لآ تر ہو کر پارٹی سرگرمیوں کو کور کرنا ہو گا۔وہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ میڈیاکوآرڈینیٹر بلاول ہاؤس عثمان غازی نے شرکاء کو ایونٹ کوریج پر بریفننگ دی۔ اجلاس میں نیلم جبار،عقیلہ یوسف،فائزہ ملک،جمشید ملک،ڈاکٹر شیر علی،راو شجاعت،ناہید ہما،ساریہ راناجبکہ زوم پرآصف کھوکھر،خاور رانا،محمد شاہد اور دیگر شریک ہوئے۔

مزیدخبریں