ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ  کا قتل کیس، ایم پی اے  برہان چانڈیو کی ضمانت خارج

Feb 05, 2022

دادو (نیٹ نیوز) دادو میں 3 افراد کے قتل کیس میں نامزد پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی برہان چانڈیو کی ضمانت ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ نے خارج کردی جبکہ ایم پی اے سردار چانڈیو کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ دادو کی ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ نے اْم رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کی دائر کردہ ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے علی گوہر چانڈیو کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی۔ خیال رہے 17 جنوری 2018 کو ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کو قتل کردیاگیاتھا۔
برہان چانڈیو 

مزیدخبریں