کشمیر کاز کیلئے پارٹی کو شاہ محمود کیخلاف احتجاج سے روکا: یوسف رضا گیلانی

 اسلام آباد (این این آئی) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر دلاور گروپ کی مسلسل حکومت کی حمایت معاملے پر دلاور گروپ کے کردار سے متعلق بلاول بھٹو کو آگاہ کردیا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران سوال پر یوسف رضا گیلانی نے جواب دیاکہ جس معاملے کی آپ نے بات کی اس کو ہم نے کبھی اہمیت نہیں دی، وزیر خارجہ نے جس لیول پر بات کی میں اس لیول پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ چیئرمین سینٹ کو رولز کے مطابق ایوان چلانا پڑے گا، میرے اوپر کوئی دبائو ہو تو میں نے وزیراعظم کا عہدہ بھی چھوڑ دیا تھا، میرے اوپر کوئی دبائو نہیں۔ دلاور گروپ سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کشمیر کاز کے باعث میں نے پارٹی کو خود شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج سے روکا، چیئرمین سینٹ نے سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کو غیر فعال کر دیا ہے، چیئرمین سینٹ نے اپنی ذات کو قانون سمجھ لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری لاہور میں میرے گھر پر موجود ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی میرے بچوں کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔
یوسف گیلانی

ای پیپر دی نیشن