آنگ سانگ سوچی کیخلاف کرپشن کے 11 نئے مقدمے قائم 

ینگون(این این آئی) میانمارکی نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سانگ سوچی کیخلاف کرپشن کے مزید 11 مقدمات قائم کردئیے گئے۔ آنگ سانگ سوچی کیخلاف میانمار کی فوجی حکومت نے کرپشن کے 11 نئے مقدمے قائم کردئیے۔فوجی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آنگ سانگ سوچی نے اپنی والدہ کے نام پرقائم خیراتی فانڈیشن کے لئے 5 لاکھ 50 ہزارسے زائد ڈالرزکے عطیات وصول کئے۔آنگ سانگ سوچی فوج کیخلاف بغاوت اورکرونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات پر6 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
آنگ سانگ سوچی 

ای پیپر دی نیشن