متحدہ وفد‘ بلور سے ملاقات‘ سیاست کی بنیاد خواہشات نہیں: فضل الرحمان 

Feb 05, 2022

 اسلام آباد (نامہ نگار+ آئی این پی) پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی بھی صوبائی حکومت کو حق نہیں کہ وہ آئین سے متصادم قانون سازی کرے، سیاست صرف خواہشات کی بنیاد پر نہیں ہوتی بلکہ اس کے کچھ خطوط اور اصول ہوتے ہیں،  معلوم نہیں مستقبل میں پاکستان کو آزاد ریاست کہا بھی جائے گا یا نہیں؟ جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ سندھ بلدیاتی قانون کیلئے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت نے تعاون کیا، ہم صرف کراچی کی نہیں بلکہ پورے سندھ کی بات کرتے ہیں  جمعہ کو متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما عامر خان  اور وسیم اخترنے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر اور عامر خان سمیت دیگر رہنماؤں شامل تھے جن کا استقبال مولانا اسد محمود اور سینیٹر کامران مرتضی نے کیا۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اے این پی کے غلام احمد بلور نے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت دیگر امور زیر بحث آئے اے این پی کے غلام احمد بلور نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ملاقات اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

مزیدخبریں