منیلا (آئی این پی)فلپائن کوسٹ گارڈ نے اپنے اہلکاروں کے یونیفارم میں سکارف کو شامل کیے جانے کی منظوری کا اعلان کیا ہے تاکہ مسلمان خواتین کے لیے سروس میں شمولیت آسان ہو سکے۔واضح رہے کہ مسلمان فلپائن کی 11 کروڑ کی آبادی کا چھ فیصد ہیں۔ فلپائن کوسٹ گارڈ میں ایک ہزار 850 مسلمان اہلکار ہیں جن میں سے 200 خواتین ہیں۔جاری کیے بیان میں فورس کا کہنا تھا ’فلپائن کوسٹ گارڈ نے مسلمان خواتین اہلکاروں کے یونیفارم میں حجاب کی منظوری دیدی ہے۔یہ پالیسی گذشتہ ہفتے عمل میں لائی گئی تھی۔
فلپائن حجاب