کاہنہ (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ جنت قربا میں رشتے سے انکار پر لڑکے فیصل نے اپنی 16سالہ کزن سعدیہ کو قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کے لیے اس کی لاش پنکھے کے ساتھ لٹکا دی۔ بتایا گیا ہے کہ 16 سالہ سعدیہ کے اہل خانہ نے اس کے ماموں جبار کو رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر ملزم اور لڑکی کے اہلخانہ میں رنجش چل رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزموں نے لڑکی کو اس وقت قتل کیا جب وہ گھر میں اکیلی تھی اور اس کی والدہ بازار گئی ہوئی تھی۔ ملزم لڑکی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ لڑکی سیکنڈ ائیر کی سٹوڈنٹ تھی۔ پولیس نے لڑکی کے والد نبیل کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کزن قتل