ناقص کارکردگی ‘2ایس ایچ اوز کو شوکاز‘ڈی ایس پی کو وضاحتی لیٹر جاری 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹرمحمد عابد خان نے منشیات فروشوں، جواریوں کیخلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے پر ایس ایچ او باٹاپوراور ایس ایچ او مناواں کو شوکاز نوٹس جبکہ ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی مناواں کو وضاحتی لیٹر جاری کر دیئے ہیں۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کینٹ ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ میںایس پی کینٹ، سرکل افسران اور تمام ایس ایچ اوز میٹنگ میں موجودتھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کینٹ ڈویژن کی گذشتہ دو ماہ کے دوران انسدادِ کرائم کاروائیوں کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ پولیس افسرپی ایس ایل میچز کے پْر امن انعقاد کیلئے سخت محنت کریں۔ رابری کی وارداتوں کے سپاٹس پر پٹرولنگ بڑھائیں۔اشتہاری مجرمان کو گرفت میں لیں اور عادی مجرمان کی نقل وحرکات واچ کریں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے پی ایس ایل میچز پر جواء کروانے اور کھیلنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔ ایس ایچ اوز دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد،موٹر سائیکلوں،گاڑیوں کو لازمی چیک کریں۔تعلیمی اداروں کے گردونواح سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن