مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط‘ انسانی حقوق سلب عالمی قوتیں نوٹسں لیں‘ طارق حسن

Feb 05, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر        ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے صدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر صوبہ سندھ کے ہر شہر. گاؤں گوٹھ میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں. ہاتھوں کی زنجیر اور اجتماعات منعقد ہونگے مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ غاصب بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی و ظلم و ستم نے مقبوضہ کشمیر کے میکنوں کا جینا دوبھر کردیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے متعلق منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرئے طارق حسن نے کہا کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مکینوں کو بھارتی تسلط سے آزادی و ظلم و بربریت سے عالمی قوتوں کو آگاہ کرنے کیلئے منظم و مربوط پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ بھارتی  ظلم و ستم ا خاتمہ ہو اور مظلوم کشمیری آزادی لی کی زندگی بسر کرسکیں.
 طارق حسن

مزیدخبریں