حیدرآباد ( نامہ نگار ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ اس وقت انتہائی مشکل وقت سے گذر رہا ہے۔ایک منظم سازش کے تحت بیرونی عناصر کی آبادکاری کی سر پرستی کی جا رہی ہے۔ اس س آگے چل کر سندھ کے اصل باشندے اقلیت میں تبدیل ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے 29 ویں قومی کانگریس سے خطاب کے دوران کیا، کانگریس میں سندھ بھر سے 380 کونسلر شریک ہوئے۔ اس موقع پر آئندہ دو سالوں کے لئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی عہدہ داروں اور ارکان مرکزی کمیٹی کا بھی انتخاب کیا گیا۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ کا جاگیردار وڈیرہ ہمیشہ سے مفاد پرست رہا ہے۔وفاقی جماعتوں کے ایجنڈے میں سندھ شامل نہیں ہے۔انہیں صرف اقتدار چاہئے۔اس مقصد کے لئے وہ ہر عوام دشمن کام کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اقتدار کی خاطر ہمیشہ سندھ کے مفادات کا سودا کیا ہے۔اس لئے سندھ کے عوام کو اب ہوش سنبھالنا چاہیئے۔ سندھ کو صرف اور صرف قوم پرست جماعتیں مصائب سے نجات دلا سکتی ہیں۔
سندھ کا وڈیرہ مفاد پرست ہے، ڈاکٹر قادر مگسی
Feb 05, 2022