ڈاکٹر جمیل جالبی کی بیوہ کے انتقال پر ڈاکٹر یوسف خشک کا اظہار تعزیت 

 اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے ملک کے معروف ادیب ، محقق ، دانشور اور ادارہ فروغ قومی زبان ، اسلام آبادباد کے سابق سربراہ ڈاکٹر جمیل جالبی مرحوم کی بیوہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔انھوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جمیل جالبی کے گراں بہا ادبی خدمات کے پیچھے اْن کی شریک حیات کا بھی اہم کردار رہا ہے، اس لحاظ سے اْن کی اہلیہ  کی خدمات کو فرامو ش نہیں کیا جاسکتا۔انھوں نے اْن کے صاحبزادے خاور جمیل اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہو ئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن