راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کشمیری شہدا اور غازیوں کی قربانیاں لازوال ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوا پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری قوم کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی بابر جدون جنرل سیکریٹری چوہدری افتخار احمد اور سیکریٹری ریکارڈ ایونٹ راجہ محمد علی منہاس نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پے مشترکہ بیان میں کیا پیپلز پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم جاری رکھے ہوئے ہے جو دنیا کی بدترین دہشت گردی ہے۔ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی و سفاکیت کے خلاف نہتے مظلوم کشمیریوں کی آواز میں آواز ملا ئیں۔
پیپلز پارٹی کشمیری قوم کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی، بابر جدون
Feb 05, 2022