راولپنڈ ی ( جنرل رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب نے کہاہے کہ 6فروری کو وفاقی وپنجاب حکومت کے خلاف گجرات سے احتجاجی تحریک کاآغازکررہے ہیںنااہل اعظم قو م کا مجرم،غریب کی جھونپڑی میں غربت ،بھوک اورافلاس کے اندھیرے پھیلانے والے مجرموں کے حقیقی احتساب کاوقت آگیا ،ان خیالات کااظہارانھوں نے 101دھرنے احتجاجی تحریک کے حوالے سے منعقدہ مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی بیساکھیوں پرکھڑے عوام دشمن حکمرانوں نے کشمیری عوام سے غداری کرتے ہوئے ہمیشہ ان کی پیٹھ میں چھراگھونپا ہے ۔