راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایم اے ہارون شیخ نے کہا ہے کہ کشمیری ایک بار پھرعالمی ادارو ں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائی جائیںجلد و بدیر آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے۔ اللہ تعالی جس کے مقدر میں آزادی لکھا دے اُسے زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھا جا سکتا شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گادنیا بھر میں عالمی انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے، لیکن اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کی خاموشی باعث تشویش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ انسانیت مقبوضہ کشمیر میں دفن ہے،ہندوستان نے جنت نظیر وادی کو جہنم بن رکھا ہے بھارتی فوج لاشوں کی بے حرمتی کرتی ہے 5اگست 2019کے بھارت کے قانونی اقدام پر عالمی دنیا خاموش رہی، وادی میں کرفیو لگا کر کشمیریوں کو گھروںمیں قید کر دیا گیا۔ جو عالمی انصاف کے اداروں اور سیکورٹی کونسل کیلئے لمحہ فکریہ ہے کشمیریوں کی تین نسلیں بھارت سے لڑتی لڑتی شہید ہوگئیں۔ لیکن تحریک آزادی کشمیر میںکی شدت میں کمی نہیںآئی ۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں، ایم اے ہارون
Feb 05, 2022