حکومت نے چار سال میں سیاسی دکانداری چمکانے کے سوا کچھ نہیں کیا: سعید منیس

Feb 05, 2022

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت ) مہنگائی نے غریب عوام کو رگڑ کر رکھ دیا ہے دیہاڑی دار طبقہ ایک وقت کی روٹی کو ترسنے لگا ہے حکومت نے  چار سال کے دوران صرف اپنی سیاسی دکاندار ی چمکانے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت ہی ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے حکومت عوام کے صبر کا امتحان نہ لے ورنہ عوامی سمندر حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنما سعید احمد خان منیس نے گزشتہ روز صحت سے متعلق خیریت دریافت کرنے کے لئے آنے والوں سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چوہدری مبشر حسن کمبوہ ، سید الطاف حسین ہاشمی ، حاجی مہدی حسن کمبوہ ، اجمل خان سگو، ستار کمبوہ ، ملک ریاض مسوان، چوہدری طارق رشید کمبوہ ،سجاد خان منیس ودیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں