خانیوال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیمیں ریچ ایوری ڈور مہم کے چوتھے دن بھی فیلڈ میں متحرک رہیں۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں جاری ریچ ایوری ڈور مہم کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اومی کرون کی حالیہ لہر کے بعد ویکسئین لگوانا نہایت ضروری ہوگیا ہے حفاظتی انجکشن سے انکاری افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔