ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے آ ئی ایم ایف کے دباؤ پرغریب قوم سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے رہی سہی کسر اشیائے ضروریہ،یوٹیلٹی بلز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے خواتین یوتھ پارٹی کا ہر اول دستہ ہیںتنظیم سازی پر زور دیں تاکہ بلدیاتی الیکشن میں متحرک خواتین کارکنوں کو ترجیح دی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاتون رہنما تمکینہ زاہد کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن دئیے جانے کے موقع پر کیا اس موقع پر ضلعی صدر یوتھ ونگ شازیہ ہاشمی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عائشہ عبداللہ بھی موجود تھیں۔
تبدیلی کے دعویداروں نے غریب سے نوالہ تک چھین لیا: طارق رشید
Feb 05, 2022