سوئٹزرلینڈ کے شیف کا چاکلیٹ سے بنا خونخوار چیتا سوشل میڈیا پروائرل

 چاکلیٹ کے چیتے کوحقیقت سے قریب تردکھانے کے لئے کھانے کے قابل رنگوں کا استعمال بھی کیا گیا،رپورٹ

 سوئٹزرلینڈ کے ایک شیف نے چاکلیٹ سے بنایا خوانخوار چیتا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چاکلیٹ سے نت نئے شاہکار تخلیق کرنے والے سوئس شیف نے چاکلیٹ سے چیتا نئی چینی سال کے آغازپربنایا ہے۔ چاکلیٹ کے چیتے کوحقیقت سے قریب تردکھانے کے لئے کھانے کے قابل رنگوں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چیتا اکیلا نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ اس کا بچہ بھی ہے۔چاکلیٹ سے چیتا بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پراب تک 3.7 ملین مرتبہ دیکھی جا چکی ہے اوراسے 393 لائیکس مل چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن