تھائی لینڈ نے بچوں کے لیے سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسینز کی منظوری دے دی

Feb 05, 2022 | 15:58

ویب ڈیسک

تھائی لینڈ کے خوراک اور ادویات کے انتظامی ادارے(ایف ڈی اے)نے 6 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے کوویڈ-19 کی چینی ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسینز کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔اس سے پہلے، ایف ڈی اے نے ان دو ویکسینز کی صرف 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے استعمال کی اجازت دی تھی۔ایف ڈی اے کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب جنوب مشرقی ایشیا کا یہ ملک کوویڈ-19 کے خلاف عوامی تحفظ کے لیے ویکسین کی فراہمی کے عمل کو تیز کررہا ہے۔کوویڈ-19کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے (سی سی ایس اے)کے جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ-19 کے 9ہزار909 نئے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو تین ماہ سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ یومیہ کیسز ہیں، جس سے ملک میں کیسز کی کل تعداد 24لاکھ 70ہزار سے زیادہ ہوگئی .

مزیدخبریں