بھارت کو ہر ظلم کا حساب  دینا ہوگا: شیخ انوار الحق


لاہور (نیوز رپورٹر )سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے ۔ 22کروڑپاکستانی کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر  میں بے گناہ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی  لمحہ فکریہ ہے۔ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔
بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...