اقتصادی تعاون فروغ دینے کیلئے باہمی روابط بڑھانے کی ضرورت، انڈونیشیئن قونصل جنرل 

Feb 05, 2023


کراچی (اے پی پی) انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورو ہادیننگراٹ نے مستقبل میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے انڈونیشیا اور پاکستانی نوجوانوں اور بچوں کو جوڑنے، کاروباری برادریوں کے درمیان بہتر روابط کے ذریعے  تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انڈونیشیا کے قونصل خانے کو پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنے کے حوالے سے بہت سے سوالات موصول ہو رہے ہیں۔ لہذا یہ مواقع ضائع نہ کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارت کا حجم گزشتہ سال 3 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے جو کہ2021 ء کے مقابلے میں28 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ڈاکٹر جون نے کہا کہ انڈونیشیائی سفارت خانہ اور کراچی کا قونصل خانہ مزید بات چیت کی امیدرکھتا ہے اور اقتصادی و تجارتی شعبوں میں حقیقی تعاون کے خواہشمند ہیں تاکہ موجودہ تجارتی حجم کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف نے انڈونیشین قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کو کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع سے مزید فائدہ اٹھانے کے لیے ایک جامع آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے موجودہ انڈونیشیا پاکستان ترجیحی تجارتی معاہدے کو اگلی سطح پر لے جانا چاہئے۔

مزیدخبریں