کابل (اے پی پی) افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع راغستان کے ایک گائوں میں برفانی تودہ گرنے سے 2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے صوبائی حکومت کے اہلکار محمد انور کے حوالے سے بتایا، حادثہ ضلع راغستان کے علاقے سراسیاب میں برف باری کے بعد پیش آیا۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں رواں موسم سرما کے دوران اب تک 170 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے۔