ابوظہبی (اے پی پی) دبئی میں تاریخ میں پہلی بار فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت ہوا ہے، یہ سودا دبئی کی ریئل سٹیٹ مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین سودا ہے۔ فلیٹ دبئی کے بولگری لائٹ ہائوس ٹاور میں واقع ہے ۔
جسے جمیرا بے آئی لینڈ میں دبئی ہولڈنگ کے ماتحت مراس کمپنی نے تیار کرایا تھا۔ فلیٹ کا رقبہ38970 مربع فٹ ہے اور یہ نو کمروں پر مشتمل ہے۔