لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوانے ایئر پورٹ کے گرد مسافر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے اور ریسٹورنٹس کی لیزر لائٹس سے فلائٹ آپریشنل مسائل کے تدارک کیلئے ایئرپورٹ کے گرد تمام علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔ پرندوں کو صدقہ کا گوشت ڈالنے، لیزر لائٹ استعمال اور کبوتر بازی پر پابندی ہوگی۔
کمشنر لاہور نے ایئرپورٹ کے نزدیکی ایریاز میں کچرے خاتمے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ اے سی کینٹ کمیٹی کے انچارج ہونگے۔