اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مری شٹل بس سروس سے سیاحوں کو معیاری اور کم خرچ سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسسٹنٹ آپریشنل منیجر ملک طارق محمود نے کہا ہے کہ بھارہ کہو تا مری شٹل سروس بسیں جمعہ تا اتوار تین دن کیلئے چلائی جا رہی ہیں ، جن کا یکطرفہ کرایہ انتہائی مناسب صرف 100روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 65سال یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں اور 12سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے شٹل بس سروس پر مفت سفر کی سہولت دستیاب ہے۔ بسیں ان ایام کے دوران صبح 9تا شام 6بجے تک بھارہ کہو سے لوئر ٹوپہ اور بس سٹینڈ مری تک چلائی جاتی ہیں۔