بھارت جذبے آزادی کو شکست نہیں دے سکتا،کشمیر چھین کر لیں گے 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بھارت ایک مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کشمیر میں اپنے قدم  مضبوط کر رہا ہے اور ہمیں اس کے ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے پرزور مذمت کرنا ہو گی اور کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنا ہو گی، ان خیالات کا اظہار  ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید ،ناظمہ ضلع راولپنڈی آنسہ اشفاق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی حکام اپنی خاموشی پر قائم رہے تو وہ وقت دور نہیں کہ بھارت کشمیر سے مسلمانوں کا نام ونشان مٹا چکا ہو گا،جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک پاکستان کی تکمیل نہیں ہوگی،کشمیری مسلمانوں کی پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم مودی سے کشمیر چھین کر لیں گے،مودی نے اپنے دور حکومت میں کشمیر میں بربریت کی انتہا کی اس کے باوجود کشمیری نوجوانوں کے جذبے آزادی کو شکست نہیں دے سکا۔

ای پیپر دی نیشن