اولپنڈی (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے )راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر واک کا اہتمام،واک میں راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی خواتین،سکول کے بچوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔واک زرعی یونیورسٹی سے متصل سڑک سے شروع ہو کر مری روڈ پر جا کرا ختتام پذیر ہوئی۔ ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے قومی پرچم اٹھائے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان اور لے کر رہیں گے آزادی جیسے نعرے لگا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا،س موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی مس ملیحہ نے کہا مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کے مسائل ہر طرح سے حل کروانے میں معاون ثابت ہونگی۔ ایف پی سی سی آئی کے چیف کوآرڈینٹر مرزا عبدالرحمن نے کہا مقبوضہ کشمےرمیں بھارتی مظالم کو روکنا ہو گا۔مسئلہ کشمیر کا واحدحل ٹیبل ٹاک ہے،سارک کی وائس چیئر پرسن مس حنا منصب خان نے کہا کہ کشمیریوں پر بڑھتے مظالم تشویش ناک ہیں۔بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے عالمی طاقتیں کردار ادا کریں۔