راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنرراولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں محکمہ زراعت کے زیر انتظام منعقدہ میگا سمینار گندم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی سیمینار میں ڈائریکٹر ایگری کلچر شاہد بخاری، وائس چانسلر یونیورسٹی، اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زرعی اصلا حا ت کے لئے خصو صی اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں جن کے ذ ر یعے ضرورت کے و قت مقر رہ قیمت پرز رعی اجناس کی موجو دگی کو یقینی بنا نا اورزراعت کو جد ید اصولو ں پراستوار کر تے ہوئے فی ایکڑ پیدواربڑھا کر ملکی معیشت کو مضبوط کیا جائیگا، لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گندم و کھاد کی ممکنہ سمگلنگ کو روکنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جارہاہے۔حکومتی سبسڈ ی کا مقصد عام آدمی کو ر یلیف فراہم کرنا ہے اور یہ اسی صو رت ممکن ہے جب یہ اشیاء مطلوبہ مقدار اور مقر ر کردہ قیمت پر عام آدمی کے لئے میسرہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایگری کلچر آفیسرز اور اسسٹنٹ فیلڈ میں جائیں اور لوگوں کو آگاہی دیں کہ کس طرح سود مند کاشتکاری کی جاتی ہے ، سیمینار کے اختتام پر کمشنر راولپنڈی کو ایگری کلچر آفیسرز نے شیلڈ پیش کی۔
گندم ،کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کمشنرراولپنڈی
Feb 05, 2023