کراچی (پی پی آئی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا۔ کراچی میں منعقد ہ تقریبات میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال پاکستان میں کینسر کے 178,000 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور اندازاً ایک لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔