کراچی (اسٹاف رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی) پاکستان کے سیکریٹری جنرل حکیم محمد شعیب قریشی نے اعلان کیا ہے کہ ایم کیو ایس سی آج 5 فروری کو یوم یک جہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی اور اس سلسلے میں ایم کیو ایس سی کے تحت مودی حکومت کے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق 5اگست 2019کے ظالمانہ اقدام کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں پاک کالونی کے علاقے محب چوک بڑا بورڈ پر شام ساڑھے چار بجے مظاہرہ کیا جائے گا وہ دلشاد علی انصاری کی رہاشگاہ پر معززین سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں مودی حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین و اصولوں کی دھجیاں اڑا رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے عالمی برادری کو مظلوم کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے بنیادی حق کو دلوانے کے لئے مودی حکومت پر زور ڈالنا چاہئے مودی حکومت 5 اگست کے ظالمانہ اقدام سمیت دیگر ہتھکنڈوں سے وادی میں مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی مذموم کوشش کررہی ہے تاہم پاکستان کی 22کروڑ عوام مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی انہوں نے مزید کہا کہ شہدا آزادی کشمیر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا وادی میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
ایم کیو ایس سی آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کیساتھ منائے گی
Feb 05, 2023