کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں114اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 48موبائل/نقدی چھیننے،6 کار چوری، 8موٹرسائیکل چھیننے اور52 چوری ہونیکی وارداتیں شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان5مقابلے ہوئے جس میں7جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ14 اسٹریٹ کرمنلز /چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر145ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔جن میں36اسٹریٹ کرمنلز‘ ڈاکو،6 کارلفٹرز،29 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،18 منشیات فروش / سپلائیر جبکہ56 دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔ برآمدگی کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں /کارروائیوں کے دوران 29غیر قانونی اسلحہ ،18 کلو گرام چرس،29 چوری کے موبائل فون اور22 مسروقہ گاڑیاں برآمد کیں ۔